قاہرہ: اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث مصر کے فلاڈیلفیا راہداری پر ہونے والے مذاکرات تاحال بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر نے نیتن یاہو کے فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹانے سے انکار پر سخت ردعمل دیا ہے۔
مصر کے آرمی چیف نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اب تک غزہ میں اپنے اہداف کو حاصل نہیں کر پائے ہیں۔
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نیتن یاہو کے بیانات میں حقیقت پسندی کا فقدان ہے۔ وہ ناکام ہوچکے ہیں اور ملبہ دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو فلاڈیلفیا راہدری سے حماس کے اسلحے کی اسمگلنگ اور رہنماؤں کے فرار ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔