تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹالی
    بین الاقوامی

    بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹالی

    adminadminاگست 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکا: طلبا کے احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کے حکومت کے خاتمے کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت نے سابق حکومت کے غیر جمہوری اور جابرانہ اقدامات کو ختم کرنا شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کے دور میں لگائی گئی جماعت اسلامی پر پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کو سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کی اجازت دیدی۔

    بنگلادیش کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی پر عائد پابندی کو منسوخ کر دیا گیا۔ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں جماعت اسلامی اور ان کے رہنماؤں یا کارکنان کے ملوث ہونے کا کوئی خاص ثبوت نہیں ملا۔

    جماعت اسلامی پر پابندی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی انتظامیہ نے دہشت گردی کے الزامات عائد کرکے لگائی تھی تاہم اب عبوری حکومت کی جانب سے اس پابندی کو غیر آئینی قرار دیدیا گیا۔

    قبل ازیں جماعت اسلامی پر 2013 میں الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جب ہائی کورٹ کے ججوں نے فیصلہ دیا تھا کہ جماعت کے چارٹر نے 170 ملین آبادی والے مسلم اکثریتی ملک کے سیکولر آئین کی خلاف ورزی کی۔

    اس کے بعد جماعت اسلامی کو 2014 پھر 2018 اور رواں برس ہونے والے الیکشن میں بھی حصہ لینے نہیں دیا گیا تھا۔ بعد ازاں شیخ حسینہ واجد نے یکم اگست کو جماعت اسلامی کو کالعدم جماعت قرار دیکر پارٹی پر ہی پابندی لگا دی تھی۔

    واضح رہے کہ 1971 میں قتل، اغوا اور عصمت دری سمیت انسانیت کے خلاف جرائم میں 2013 سے لے کر اب تک جماعت اسلامی کے زیادہ تر سینئر رہنماؤں کو پھانسی دی گئی اور متعدد کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیدی
    Next Article خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع کے 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.