پشاور: خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع کے 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر کے شام میں کام کرنے والے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے ضلعی ایجوکیشن افسران کو اسکولوں میں دوسری شفٹ ختم کرنے اور نائٹ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
تحریری ہدایت نامے کے مطابق پشاور کے 43، مردان کے 42، اپر دیر کے 25، ضلع سوات کے 17 اور چار سدہ کے 14 اسکولوں میں دوسری شفٹ ختم کردی گئی ہے جبکہ شانگلہ کے 8، ہری پور کے 7، کوہاٹ کے 5، مالا کنڈ کے چار، بٹگرام کے تین، لوئر دیر کے تین، نوشہرہ کے دو، ایبٹ آباد کے دو جبکہ مانسہرہ کے ایک اسکول میں نائٹ شفٹ ختم کردی گئی ہے۔
ضلعی ایجوکیشن افسران کو شام کی شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔