تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کملا ہیرس کے ساتھ صدارتی مباحثہ؛ ٹرمپ بہانے تراشنے لگے،مباحثے میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی
    بین الاقوامی

    کملا ہیرس کے ساتھ صدارتی مباحثہ؛ ٹرمپ بہانے تراشنے لگے،مباحثے میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی

    adminadminاگست 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک نشریاتی ادارے پر ہونے والے مباحثے میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں شرکت کے لیے شرائط رکھ دیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی چینل پر براہ راست ہاٹ مائکس پر کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ کملا ہیرس چاہتی ہیں کہ مباحثے کے دوران فریقین کے مائیک ہمہ وقت کھلے ہوئے ہوں۔

    کملا ہیرس کی ٹیم نے ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ اگر ایک امیدوار تقریر کر رہا تھا تو دوسرے کا مائیک بھی کھلا ہونا چاہیے تھے تاکہ درست موقع پر تصحیح کردی جائے اور کسی کو غلط بیانی کا موقع نہ ملے۔

    تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹی وی چینل نے ایسا کیا تو وہ مباحثے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی چینل ABC پر تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نیٹ ورک پر کملا ہیرس کے خلاف بحث کیوں کروں گا؟ “دیکھتے رہو، آگے کیا ہوتا ہے!!!”

    یاد رہے کہ قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں مائیک کھلا رکھنا چاہتا ہوں لیکن معاہدہ یہ تھا کہ یہ مباحثہ بھی ویسا ہی ہوگا جیسا کہ پچھلی بار ہوا تھا یعنی بغیر مائیک کھولے۔

    ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ میں اس پر زیادہ وقت نہیں خرچ کر رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی ایک بحث کے لیے تیار کی ہے۔

    رائٹرز نے اس معاملے پر ٹی وی چینل ABC کے نمائندوں نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کی جس کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔

    خیال رہے کہ کملا ہیرس نے 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز کے زیر اہتمام صدارتی مباحثے میں شرکت کا عندیہ دیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہمیں اپنے دشمنوں کو پہچاننا اور شکست دینے کیلئے یکجا ہونا ہوگا،وزیراعظم
    Next Article پیپلزپارٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو ظالمانہ قرار دے دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.