تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پیپلزپارٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو ظالمانہ قرار دے دیا
    پاکستان

    پیپلزپارٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو ظالمانہ قرار دے دیا

    adminadminاگست 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے حکومت کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلہ کو ظالمانہ اور انتہائی افسوسناک قرار دے دیا۔

    شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ایسے فیصلے کرنے سے پہلے غور و فکر ،بحث اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کا ملک کے لوگوں کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلے ریلیف کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پچاس سال قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن قائم کی۔

    شازیہ مری نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو اس فیصلے کو فوری طور پرواپس لے۔

    خیال رہے کہ 23 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیدوار نے انکشاف کیا تھا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے اور اس حوالے سے کمیٹی کے فیصلے کابینہ کو منظوری کیلیے بھیجے جائیں گے۔

    سیکریٹری انڈسٹریز نے بتایا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق وزارت صنعت و پیداوار عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان دے گی، ملازمین کے لیے پیکیج پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت مالی مشکلات کے باعث نجکاری کر رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکملا ہیرس کے ساتھ صدارتی مباحثہ؛ ٹرمپ بہانے تراشنے لگے،مباحثے میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی
    Next Article مولانا فضل الرحمان کی چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.