تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سری لنکا کا سعودی عرب سمیت 35 ممالک کے لئے ویزا فری انٹری کا اعلان
    بین الاقوامی

    سری لنکا کا سعودی عرب سمیت 35 ممالک کے لئے ویزا فری انٹری کا اعلان

    adminadminاگست 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کولمبو: مالی پریشانیوں سے نبرد آزما سری لنکا نے یکم اکتوبر سے سعودی عرب کے شہریوں کو بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان سری لنکا کی وزارتِ سیاحت کے مشیر ہارین فرنینڈو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کے اہم دن پر کیا۔

    سری لنکا ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے سعودی عرب تیسرا بڑا ملک ہے۔

    رواں برس 27 سے 29 مئی تک ریاض ٹریول فیئر 2024 میں سری لنکا نے سیاحتی مصنوعات کی نمائش کی جسے بڑی کامیابی ملی۔

    سعودی عرب میں سری لنکا کے سفیر امیر اجواد کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھاوا دینا ہے۔

    یاد رہے کہ سری لنکا نے سعودی عرب کے علاوہ دیگر 34 ممالک کے شہریوں کے لیے بھی ویزا فری سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جن میں برطانیہ، چین، امریکا، بھارت، جرمنی، ہالینڈ، بیلجیم، اسپین، آسٹریلیا، ڈنمارک، پولینڈ، قازقستان، متحدہ عرب امارات، نیپال، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا، جاپان، فرانس، کینیڈا، جمہوریہ چیک، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اسرائیل، بیلاروس، ایران، سویڈن، جنوبی کوریا، قطر، عمان، بحرین اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ مئی 2022 میں سری لنکا ڈیفالٹ کرگیا تھا اور معاشی بحران کے باعث عوام نے صدارتی محل، حکومتی شخصیات کے گھروں، پارلیمنٹ اور دیگر مقامات ہر دھاوا بول دیا تھا جس پر حکومتی ارکان کو ملک سے بھاگنا پڑا تھا۔

    تاہم اب آہستہ آہستہ معیشت سنبھل رہی ہے اور حالیہ اقدام بھی ملک کا ریونیو بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانٹرنیٹ سست روی معاملہ، اے اے ای ون کیبل کی خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے، پی ٹی اے
    Next Article ترنول میں پی ٹی آئی کارکنان کی مبینہ فائرنگ، 8 پولیس اہلکار زخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.