تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انٹرنیٹ سست روی معاملہ، اے اے ای ون کیبل کی خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے، پی ٹی اے
    پاکستان

    انٹرنیٹ سست روی معاملہ، اے اے ای ون کیبل کی خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے، پی ٹی اے

    adminadminاگست 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونئیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سب میرین کیبلز کے فالٹ دور کرنے کا ٹائم فریم طلب کرنے پر کہا ہےکہ اے اے ای ون کیبل میں خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جہاں چیئرمین پی ٹی اے کی عدم شرکت پر ناراضی کا اظہار کیا گیا اور اگلے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

    پی ٹی اے کے رکن انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس ڈاکٹر خاور نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 جون کو کراچی کے قریب سب میرین کیبل میں فالٹ آیا تھا، دو سب میرین کیبل خراب ہونے سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں خرابی پیدا ہوئی، اس سب میرین کیبل کی درستی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں 18 جون 2024 کو فالٹ سامنے آیا، اے اے ای ون سب میرین کیبل کی خرابی بھی سامنا آئی ہے تاہم اے اے ای ون کیبل میں خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے۔

    ڈاکٹر خاور کا کہنا تھا کہ وی پی این کے استعمال سے انٹرنیٹ پر بوجھ پڑا، انٹرنیٹ سلو ہونے سے وی پی این کا استعمال بڑھا ہے، وی پی این کے استعمال سے بھی انٹرنیٹ پر پے لوڈ بڑھ جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ بند نہیں کرتا بلکہ وزارت داخلہ کی ہدایات پر بند ہوتا ہے، ویب مینیجمینٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن پر کام چل رہا ہے سوشل میڈیا کمپنیاں ذیادہ تر بیرون ملک ہیں ایکس کو اگر کوئی نفرت انگیز پوسٹ ہٹانے کا کہا جاتا ہے تو ان کی کمپلائنس سب سے کم ہے اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایکس کو بند کردیا گیا ہے۔

    کمیٹی کی رکن انوشہ رحمان نے کہا کہ ایکس بند کرنے سے کیا پاکستان میں ایکس بند ہو گیا ہے انٹرنیٹ یا ایکس بند کرنے کا کہہ کر صرف بدنامی ہوتی ہے، اصل میں تو سب چیزیں چل رہی ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ایکس پی ٹی اے کی بات نہیں مانتا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پی ٹی اے ایکس بند نہیں کرسکتا ہے۔

    پی ٹی اے کے ممبر انفورسمنٹ نے کہا کہ لوگ پاکستان میں وی پی این کے ذریعے ایکس تک رسائی کر رہے ہیں تاہم پی ٹی اے کے ڈائریکٹر لیگل نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایا کہ 2021 میں وفاقی حکومت کی منظوری سے جاری رولز کے تحت پی ٹی اے عدالت اور حکومت کی ہدایات ماننے کا پابند ہے۔

    سینٹر افنان اللہ نے پی ٹی اے حکام سے کہا کہ وی پی این بند نہ کیجیے گا اس سے آئی ٹی سیکٹر کی رہی سہی کسر بھی پوری ہوجائے گی، نوجوانوں کا روزگار متاثر ہوگا، اگر انٹرنیٹ کا کوئی سروس بند کرنا ہے تو اس پر زیادہ مشاور ت ہونی چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں کا روزگار متاثر ہوتا ہے۔

    پی ٹی اے کے ممبر انفورسمنٹ نے کہا کہ آپٹیکل فائبر کیبل کے کٹ کی وجہ سے انٹر نیٹ ٹریفک میں پرابلم آئی ہمارے پاس سات کیبل ہیں اوسط استعمال کی 3.5ٹرابائٹ کپیسٹی ہے، رات کو 7.5 پر ٹیربایٹ ہوتی ہے، انٹرنیٹ پر جب بینڈ وتھ کا دباؤ آتا ہے تو لوگ وی پی این استعمال کرتے ہیں اس سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمحسن نقوی کی بنگلادیش کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر محمد رضوان کو شاباش
    Next Article سری لنکا کا سعودی عرب سمیت 35 ممالک کے لئے ویزا فری انٹری کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.