تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکا، مصر اور قطرکی حماس و اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی پیشکش
    بین الاقوامی

    امریکا، مصر اور قطرکی حماس و اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی پیشکش

    adminadminاگست 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دوحا:امریکا، مصر اور قطر نے اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 اگست کو جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اجلاس میں شرکت کریں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک نے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فریقین غزہ میں جنگ بندی کے لیے 15 اگست سے مذاکرات کا آغاز کریں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات دوحہ یا قاہرہ میں ہو سکتے ہیں، مزید وقت ضائع کرنے، نہ ہی کسی فریق کی طرف سے کوئی عذر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

    تینوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی، جنگ بندی شروع کرنے اور معاہدے پر عمل درآمد کا وقت ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی مذاکرات کار 15 اگست کو میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

    تینوں ملکوں کے رہنماؤں نے یہ بھی پیشکش کی کہ وہ بقیہ رہ گئے معاملات کو طے کرنے کے لیے حتمی طور پر سہولت کاری کرتے ہوئے پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    اس حوالے سے ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان آئندہ ہفتے تک معاہدہ ہونے کا امکان نہیں، امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

    امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا
    Next Article آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے شیخ حسینہ بنگلہ دیش واپس آئیں گی ، سجیب واجد
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.