تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا
    بین الاقوامی

    ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا

    adminadminاگست 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکا: شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا۔

    ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے دارالحکومت ڈھاکا میں بنگابھابن کے دربار ہال میں چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں نئی عبوری حکومت سے حلف لیا۔

    بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے 16 میں 13 اراکین نے حلف اٹھایا اور بقیہ 3 اراکین بدھن رنجن روئے، فاروق اعظم اور سپرادیپ چکما نے ڈھاکا سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھایا۔

    عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے 84 سالہ ڈاکٹر محمد یونس نے پہلے حلف اٹھایا اور دستاویزات پر دستخط کیے اور اس کے بعد صدر نے مشاورتی کونسل کے 13 راکین سے حلف لیا اور انہوں نے بھی دستخط کیے جہاں کابینہ سیکریٹری محبوب حسین نے حلف برداری تقریب کا انتظام کیا تھا۔

    قبل ازیں جب ڈاکٹر محمد یونس 8 بج کر 25 منٹ پر بنگابھابن کی حدود میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وہاں موجود شہریوں نے ان کی آمد پر نعرے لگائے اور بنگابھابن کے باہر دوپہر سے ہی پرجوش شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔

    حلف اٹھانے والے اراکین میں طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما ناہد اسلام اور آصف محمود بھی شامل ہیں۔

    دیگر اراکین میں سابق سیکریٹری توحید حسین، سابق اٹارنی جنرل حسن عارف، ماحولیاتی وکیل سیدہ رضوانہ حسن، معروف پروفیسر اور مصنف آصف نذرل، انسانی حقوق کے معروف کارکن عدیل الرحمان خان جنہیں شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے دو سال قید کی سزا دی تھی، شامل ہیں۔ڈاکٹر محمد یونس کی کابینہ کو کونسل اراکین کا نام دیا گیا ہے۔

    حلف برداری کی تقریب میں بنگلا دیش نیشنلشٹ پارٹی کے اراکین، برطانیہ، جاپان، چین، فلپائن، ایران، ارجنٹائن، قطر، نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کے سفارت کاروں نے شرکت کی جبکہ شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کی جانب سے کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ بنگلا دیش میں طلبہ کی جانب سے کوٹہ سسٹم کے خلاف ملک گیر احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد نے پیر کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا اور وہ بھارت روانہ ہوگئی تھی۔

    شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا اور ڈاکٹر محمد یونس کو نئی حکومت کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر محمد یونس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مقیم تھے جہاں سے وہ جمعرات کو ڈھاکا پہنچے اور شام کو حلف لیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکومت اور جماعت اسلامی کے مابین مذاکرات بالآخر مشروط کامیاب
    Next Article پیرس اولمپکس،جیولین تھرو فائنل، ارشد ندیم کی تاریخ سازتھرو،ریکارڈ قائم کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.