تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سندھ میں نویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو مفت ٹیبلیٹس دینے کا فیصلہ
    بین الاقوامی

    سندھ میں نویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو مفت ٹیبلیٹس دینے کا فیصلہ

    adminadminاگست 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: سندھ میں نویں تا انٹر کے طلبہ کو مفت ٹیبلیٹس دیے جائیں گے۔

    سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی ترسیل کے سلسلے میں سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے کراچی میں واقع ویئر ہائوس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ علیم لاشاری نے خصوصی شرکت کی۔

    چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالعلیم لاشاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کتابوں کی تاخیر یا کمی سے بچنے کیلئے نویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو مفت ٹیبلیٹس تقسیم کیے جائیں گے تا کہ ان کی پڑھائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

    انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں بڑی کلاسز کے طلبہ جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر کلاسز کو بھی ٹیبلیٹس دیے جائیں گے آہستہ آہستہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو پیپر لیس کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے ان کی منظوری کے بعد ہم باقاعدہ اس پر کام شروع کردیں گے، رواں تعلیمی سال کیلئے مفت درسی کتب کی ترسیل کا عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

    چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا کہ سندھ بھر کے 30 اضلاع میں پونے تین کروڑ کتابیں مفت تقسیم کی جارہی ہیں، پہلا مرحلہ 30 جولائی سے شروع ہوا جبکہ 15 اگست سے دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ پبلشرز کو کتابیں دے دی گئی ہیں اگر مارکیٹ میں کتابیں ترسیل نہیں ہوئیں ان پبلشرز کی نشان دہی کر کے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

    چیئرمین نے درسی کتب کی ترسیل میں تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا مختلف وجوہات کے بنا کر تاخیر ہوئی کچھ ٹیکنیکل جبکہ کچھ کورٹ کی طرف سے قانونی چارہ جوئی تھی، 17 اضلاع میں کتابوں کی ترسیل ہو چکی ہے، کراچی میں کتابوں کی ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر مملکت سے امام مسجد نبوی کی ملاقات، مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و تعاون پر زوردیا
    Next Article میچ فکسنگ الزام، سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر پروین پر فرد جرم عائد
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.