نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشت و بربریت کے خلاف احتجاج کی مثالیں کھیل کے میدانوں میں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ مثال پیرس اولمپکس جوڈو کے مقابلے کے دوران دیکھنے میں آئی۔
پیرس میں جاری اولمپکس کے دوران جوڈو کے مقابلے میں تاجکستان کے کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تاجکستان کے جوڈو کے کھلاڑی نورالی ایمومالی کا اسرائیلی حریف طوہربوتبل سے مقابلہ تھا۔
مقابلے کے اختتام پر روایتی طور پر کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں مگر تاجک کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا اور شہادت کی انگلی بلند کرتے ہوئے ’ اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔