تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیل کا اسماعیل ہنیہ اور ضیف کے بعد ایک اور سینیئر کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ
    بین الاقوامی

    اسرائیل کا اسماعیل ہنیہ اور ضیف کے بعد ایک اور سینیئر کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ

    adminadminاگست 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف کے بعد غزہ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک جہاد موومنٹ کے ہتھیار بنانے والے یونٹ کے نائب سربراہ محمد الجعبری کو غزہ میں ایک فضائی حملے میں قتل کردیا گیا۔

    ترجمان اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ محمد الجعبری اسلحے کی تیاری کے لیے فنڈز مہیا کرنے، میزائل اور انفرا اسٹریکچر کی تیاری میں فعال کردار ادا کرتے تھے۔

    اسلامک جہاد موومنٹ کی جانب سے اپنے کمانڈرز کی اسرائیلی فوج کے حملے میں شہادت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں سابق فوجیوں کے لیے بنائی گئی پاسداران انقلاب کی ایک محفوظ ترین عمارت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو پُراسرار انداز میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران اور حماس نے حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے تاہم اسرائیل نے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں جب کہ کسی اور گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

    پاسداران انقلاب اور ایرانی کی دیگر خفیہ ایجنسیاں تاحال اس پُراسرار حملے کا سراغ نہیں لگا پائے ہیں۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے کمرے میں بم میں نصب کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایران کے سپریم کمانڈر نے اپنی فوج کو اسرائیل پر جوابی حملے کا حکم دیدیا ہے۔

    اس واقعے کے اگلے روز ہی اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ 13 جولائی کو خان یونس میں ایک کمپاؤنڈ پر حملے میں القسام بریگیڈ کے سربراہ اور 7 اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین ہر حماس کے حملے کے منصوبہ ساز محمد ضیف مارے گئے۔

    تاہم حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ بے بنیاد ہے، محمد ضیف محفوظ ہیں اور اسرائیل پر حملوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکے پی اسمبلی،سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے کیخلاف متفقہ قرارداد منظور
    Next Article آپریشن لازورٹ کے ذریعے ہزاروں افغان شہری برطانیہ منتقل
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.