پیرس:پیرس اولمپکس 2024 کے کھیلوں کے دوران خاتون برازیلین اولمپک تیراک اینا کیرولینا ویرا کو اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ گھومنا مہنگا پڑگیا۔
برازیلین تیراک اپنے بوائے فرینڈ گیبریل سانتوس کے ساتھ مٹر گشت کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پیر کو پیرس اولمپک کھیلوں سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
برازیلین تیراک کے بوائے فرینڈ گیبریل سانتوس کو وارننگ موصول ہوئی ہے جبکہ ویرا کو گیمز سے ہٹا کر ملک سے روانہ کردیا گیا ہے۔
یادرہے کہ برازیلین تیراک ویرا نے 27 جولائی کو خواتین کے 4*100 میٹر فری اسٹائل ریلے میں حصہ لیا، جس میں برازیل کی ٹیم ہیٹ میں 12 ویں نمبر پر رہی۔
انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک آنسو بھری ویڈیو میں ویرا نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں وہاں سے چلی گئی اور اپنا سامان چھوڑ دیا، نہیں جانتی تھی کہ کیا کرنا ہے۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا سامان اولمپک ولیج میں موجود ہیں، میں مختصر لباس پہن کر ہوائی اڈے پر گئی ہوں۔ انہوں نے اپنی مشکل صورتحال کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، مجھے کسی بھی چیز تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ میں کسی سے بات نہیں کرسکی۔ انہوں نے مجھے سی او بی چینلز سے رابطہ کرنے کو کہا، لیکن میں کیسے رابطہ کروں گا؟۔
ادھر برازیلین اولمپک کمیٹی (سی او بی) نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ویرا کی جانب سے نظم و ضبط اور توہین آمیز رویے کا حوالہ دیا۔
برازیل کی تیراکی ٹیم کے سربراہ گستاوو اوٹسوکا نے اولمپکس میں اپنے مشن کی سنجیدگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں گھومنے پھرنے یا چھٹیاں لینے نہیں آئے ہیں، ہم یہاں برازیل کی نمائندگی کررہے ہیں۔