گجرات:بھارتی ریاست گجرات میں ایک ہی ٹرین دو الگ الگ واقعات میں 2 شیروں سے ٹکرا گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں پہلے واقعے میں مسافر بردار ٹرین کے سامنے 9 سالہ شیر آگیا۔
شیر کو علاج کے لیے اسپتال منتقلی تک ٹرین رکی رہی۔ بعد ازاں یہی ٹرین آگے جاکر ایک اور شیر سے ٹکرا گئی۔
دوسرے شیر کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں شیر تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔
محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ آس پاس کے جنگلات سے نکل کر پٹڑیوں پر آنے والے جانوروں کی حفاظت کے لیے ریلوے حکام کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرین نے دو شیروں کو کچل دیا تھا۔ اس کے باوجود جنگلی حیات کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بھارتی ریلوے نے کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے۔