تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہماری حکومت 5 سال مکمل کرے گی جس شخص کو آپ واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، مریم نواز
    سیاست

    ہماری حکومت 5 سال مکمل کرے گی جس شخص کو آپ واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، مریم نواز

    adminadminجولائی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز سے عرض ہے اس ملک کو چلنے دیں، جس شخص کو آپ واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، ہم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہماری حکومت 5 سال مکمل کرے گی، کوئی رخنہ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، خدارا اس ملک پر رحم کریں۔

    ٹاوٴن شپ میں ماڈل بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ملک استحکام کی طرف جاتا ہے تو کسی نہ کسی کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے، پتا نہیں کس کی نظر اس ملک کو لگ جاتی ہے، چند افراد کا ٹولہ بیٹھ کر ایسے فیصلے شروع کردیتا ہے جس سے ترقی کا سفر رک جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کو ری رائٹ کیا ہے، ایک عمر عطاء بندیال نے آئین کو ری رائٹ کیا تھا، ایک ہارا ہوا شخص قوم کا مجرم ہے، قوم پر جو آج تکالیف ہیں وہ اس کا ذمہ دار ہے، آپ ایک شخص کیلئے آئین کو ری رائٹ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے جو مانگا ہی نہیں وہ ٹرے میں رکھ کر پیش کیا گیا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو تین حکومتیں ملیں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے، ایک شخص کو 4 سال حکومت ملی اس نے ملک کی وہ تباہی کی جس کی مثال نہیں ملتی، نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، آج آئی ایم ایف کو لانے والا وہی ہے جو اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز سے عرض ہے اس ملک کو چلنے دیں، جس شخص کو آپ واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، ہم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہماری حکومت 5 سال مکمل کرے گی، کوئی رخنہ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، خدارا اس ملک پر رحم کریں۔

    مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو بیگناہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے، آپ نے جو جرم کئے وہ ٹی وی پر سب نے دیکھے ہیں، ان کو جب موقع ملا انہوں نے خون اور آگ کا کھیل کھیلا، مجھے تکلیف ہوتی ہے میں بولوں گی، یہ ہمارا ملک ہے اس کی حفاظت میری اور قوم کی ذمہ داری ہے، جب تک ان عہدوں پر ہیں ہم ترقی کی نئی مثالیں قائم کرتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افضل کھوکھر نے بہت اچھے طریقے سے ماڈل بازاروں کو بنایا ہے، عوام کی سہولت اور آسانی کیلئے ماڈل بازار کو ایک ماڈل بنا کر پیش کیا، میں نے ماڈل بازار کا دورہ کیا، خواتین نے ماڈل بازار کی تعریف کی، ماڈل بازار میں معذور افراد کیلئے کرسیاں بھی موجود تھیں، جگہ جگہ بنچ اور سایہ دار سٹینڈ بھی موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماڈل بازار میں ڈی سی ریٹ سے بھی کم رعایتی قیمتوں پر اشیا دستیاب ہیں، جن شہروں میں ماڈل بازار نہیں ان میں بھی بنانے ہیں، ہم نے زمین دیکھ لی ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں ماڈل بازار بنائیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام ماڈل بازاروں کو اپ گریڈ کریں گے، عوام کیلئے آسانی پیدا کریں گے، عوام کی خوشی سے بہتر میرے لئے کچھ نہیں ہوسکتا، ہم نے پنجاب میں نئی روایت کو قائم کیا ہے، آج ماڈل بازار میں ہوم ڈلیوری سروس شروع کی ہے، آپ کا حق آپ کی دہلیز پر ہوگا، ہم نے ماہ رمضان میں رمضان پیکیج عوام کی دہلیز تک پہنچایا۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو رعایتی نرخوں پر ایک کال یا ایپ پر آرڈر سے اشیاء کی فری ڈلیوری ملے گی، گھر کی دہلیز پر رعایتی نرخوں پر کچن کا سامان دستیاب ہوگا۔

    مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کہا کرتا تھا عوام کیلئے آلو، پیاز، ٹماٹر کے ریٹ کم کرنے نہیں آیا، میرا پورا دن آلو، پیاز اور ٹماٹر کے ریٹ کم کرنے میں خرچ ہوتا ہے، میں تمام اشیاء کے ریٹس کو لائیو دیکھ رہی ہوتی ہوں، مہنگائی میں کمی لانا مشکل کام ہے آسان نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں اشیاء کے نرخ کم ہوتے ہیں، والد جب وزیراعظم تھے تو دادا کہا کرتے تھے آپ نے آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنے نہیں دینی، غریب صرف روٹی کھاتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنے نہ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کم ہوئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کو مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں، گزشتہ 4 سال میں معیشت کا بیڑا غرق ہوا ہے، سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، انہیں ایک ترقی کرتا پاکستان ملا تھا، ہمیں ترقی کرتا پاکستان نہیں ملا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج ڈالر کا ریٹ کم ہوا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، عوام پر ٹیکس لگتا ہے تو ہمیں زیادہ تکلیف ہوتی ہے، ہم جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ صوبہ پنجاب پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا سولر منصوبہ لیکر آرہا ہے، ہم 200 یونٹ والے صارفین کو مفت سولر دینے لگے ہیں، 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو اقساط پر سولر سسٹم دے رہے ہیں، اقساط 5 سال میں مکمل ہوجائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا محرم الحرام ہے جس میں ہم نے عزاداروں کیلئے پانی کی سبیلیں اور نیاز فراہم کی، کون کس فرقے سے تعلق رکھتا ہے یہ میرا کام نہیں، عوام کیلئے سہولت فراہم کرنا میرا کام ہے، کرتی رہوں گی، پہلی بار ہم نے کہیں بھی انٹرنیٹ سروس بند نہیں کی، ہم نے پہلی بار جلوس اور مجالس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی۔

    انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ریسکیو، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کیلئے مثالی کام کیا، تمام کابینہ کے ممبران فیلڈ میں موجود تھے، تمام کابینہ ممبران کی ایک ایک ڈویڑن میں ڈیوٹی لگی ہوئی تھی، بہترین انتظامات پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو شاباش دیتی ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ،بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
    Next Article کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف نے عہدہ سنبھال لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.