اوٹاوا:کینیڈا میں جنرل جینی کیرینیاں ملک کے چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھال کر کینیڈا کی مسلح افواج کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
بطور ملٹری انجینئر تربیت حاصل کرنے والی جینی کیرینیاں نے کینیڈین فوج میں اپنی 35 سالہ سروس کے دوران افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں فوجیوں کو کمانڈ کیا ہے۔
اوٹاوا میں کینیڈین وار میوزیم میں جینی کیرینیاں کا کہنا تھا کہ وہ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیارمحسوس کرتی ہیں۔
یاد رہے جینی کیرینیاں دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف ہیں۔ اس سے قبل سلووینیا میں خاتون جنرل کو ملکی فوج کا سربراہ بنایا گیا تھا۔