تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جاپانی جمناسٹک ٹیم کی کپتان کو اسموکنگ کر نا مہنگا پڑ گیا
    بین الاقوامی

    جاپانی جمناسٹک ٹیم کی کپتان کو اسموکنگ کر نا مہنگا پڑ گیا

    adminadminجولائی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس: پیرس اولمپکس میں جاپانی دستے میں شامل خواتین جمناسٹک ٹیم کی کپتان شوکو میاٹا کو تمباکو نوشی کے الزامات پر واپس گھر بھیج دیا گیا۔

    خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ جاپان جمانسٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے کہ خواتین جمناسٹک ٹیم کی 19 سالہ کپتان شوکو میاٹا نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی یا نہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوکو میاٹا سے پیرس اولمپک میں جاپان کے لیے تمغہ حاصل کرنے کی توقعات رکھی جا رہی تھیں تاہم وہ موناکو میں جاری ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑ کر جاچکی ہیں۔

    جاپان میں 20 سال سے کم عمر افراد میں تمباکو نوشی غیرقانونی ہے۔

    میڈیا کی چند ایک رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اولمپکس میں ان کی شرکت تاحال غیرواضح ہے تاہم انہی رپورٹس کے مطابق ایتھلیٹ نے بدھ کو تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    جاپان جمناسٹک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تربیتی سیشن میں ان کی غیرحاضری کو مخصوص وجوہات سے جوڑ دیا ہے۔

    اس حوالے سے بتایا گیا کہ جاپانی اولمپک کے عہدیدار ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کریں گے اور تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    خواتین کی جمناسٹک ٹیم کی 19 سالہ ایتھلیٹ نے 2022 میں لیور پول میں ورلڈ چمپیئن شپ کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا تھا۔

    انہوں نے رواں برس کے شروع میں جاپانی نیشنل چمپیئن شپ میں ہر سطح پر میڈیل جیتا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجیت گیا تو دنیا کی جنگیں ایک ٹیلی فون کال پر ختم کرا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
    Next Article عمرایوب کا جوڈیشل کمیشن کو خط، ایڈہاک ججوں کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.