تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جو بائیڈن کو صدارتی دوڑ دستبردار کروانے کے لئے اوباما اور پلوسی سرگرم
    بین الاقوامی

    جو بائیڈن کو صدارتی دوڑ دستبردار کروانے کے لئے اوباما اور پلوسی سرگرم

    adminadminجولائی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: ڈیموکریٹس پارٹی کے اہم رہنما سابق صدر بارک اوباما اور سابق اسپیکر نینسی پلوسی اپنے ساتھی جوبائیڈن کو صدارتی ریس سے دستبردار ہوکر کسی اور کو موقع دینے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کی بڑھتی ہوئی عمر، کمزور پڑتی یادداشت اور بھولنے کی بیماری کی علامات کے تواتر سے سامنے آنے کے بعد ڈیموکریٹس نے اپنا امیدوار تبدیل کرنے کے بارے میں غور شروع کردیا تھا۔

    تاہم امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارتی مباحثے میں اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست پر ڈیموکریٹس کے ووٹرز اور ہمدردوں نے بھی جوبائیڈن کو تبدیل کرنے کا مطالبہ شروع کردیا۔

    جس پر صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ ٹرمپ کے مقابلے میں صدارتی مباحثے میں زیادہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے لیکن اب بھی وہ ٹرمپ کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    جوبائیڈن کے اس اعتماد کو اس وقت ٹھیس پہنچی جب عوامی سروے میں ٹرمپ ان سے آگے نکلتے نظر آئے۔ یہ وہ وقت تھا جب خطرے کی گھنٹی بج اُٹھی اور جوبائیڈن کے قریبی ساتھی بارک اوباما اور نینسی پلوسی کو متحرک ہونا پڑا۔

    ڈیموکریٹ رہنما اور سابق اسپیکر نینی پلوسی نے ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کو آگاہ کیا ہے کہ جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کے لیے جلد تیار کرلیا جائے گا۔

    سی این این نے بھی دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی صدر جوبائیڈن کو صدارتی دوڑ سے دستبردار کرانے کے لیے ان سے بات چیت کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز ہی جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں جب کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے صدر کے لیے باضابطہ نامزدگی بھی مؤخر کردی گئی ہے۔

    امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کا بہانہ بناکر صدر جوبائیڈن کو صدارتی دوڑ سے دستبردار کرادیا جائے اور ڈیموکریٹ کی جانب سے نئے امیدوار کو سامنے لایا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے1کھرب91 ارب ڈوب گئے
    Next Article عائشہ جہانزیب کا شوہر سے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.