تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے1کھرب91 ارب ڈوب گئے
    پاکستان

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے1کھرب91 ارب ڈوب گئے

    adminadminجولائی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے حکومت کی تبدیلی کی پیش گوئی کے بعد ملک کے سیاسی افق پر پھیکنے والی منفی افواہوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو بڑی نوعیت کی مندی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 81000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔

    مندی کے سبب 68.38 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 91ارب 70کروڑ 48لاکھ 82ہزار 607روپے ڈوب گئے۔

    کاروبار کا آغاز اگرچہ 100پوائنٹس کی تیزی سے ہوا لیکن غیریقینی سیاسی حالات کے ساتھ اگلے ہفتے رول اوور ویک شروع ہونے کے سبب سرمایہ کاروں کی پرانے سودوں کے تصفیوں کے سبب مارکیٹ میں تازہ سرمایہ کاری کے بجائے حصص کی آف لوڈنگ اور منافع کے حصول پر توجہ مرکوز رکھے جانے سے چند لمحوں بعد ہی مارکیٹ مندی کے گرداب میں چلی گئی۔

    ایک موقع پر 2027پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی سے ہنڈریڈ انڈیکس کی 80ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1721.97پوائنٹس کی کمی سے 80117.89 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 584.08پوائنٹس کی کمی سے 25681.10پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 918.86 پوائنٹس کی کمی سے 50854.42 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2675.72پوائنٹس کی کمی سے 127705.30پوائنٹس پر بند ہوا۔

    کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 1.84فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 47کروڑ 90لاکھ 434 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 446 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 91 کے بھاؤ میں اضافہ، 305 کے داموں میں کمی اور 50 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی نے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے
    Next Article جو بائیڈن کو صدارتی دوڑ دستبردار کروانے کے لئے اوباما اور پلوسی سرگرم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.