کابل: افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بارشوں اور سیلاب سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوگئے جب کہ 1500 بچے لاپتا ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دی چلڈرن نے دعویٰ کیا ہے کہ ننگر ہار میں سیلاب کے بعد 1500 سے زائد بچے لاپتا ہوگئے یا کسی خوف کے باعث خود گھر چھوڑ گئے۔
دوسری جانب طالبان حکومت کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ سیلاب نے تباہی میں اضافہ کردیا۔ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار کے مختلف اسپتالوں میں 300 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ مال مویشی کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور کچھ دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
خیال رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں برسراقتدار آنے کے بعد سے افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد ہیں اور قدرتی آفات اور نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔