تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صنم جاوید کا گرفتاری کیس سماعت کے لئے مقرر، اٹارنی جنرل سے معاونت طلب
    پاکستان

    صنم جاوید کا گرفتاری کیس سماعت کے لئے مقرر، اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

    adminadminجولائی 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے خلاف مقدمے کے حوالے سے اہم آئینی سوال اٹھایا ہے اور اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا ہے، کیس سماعت جمعرات کو مقرر کردی گئی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل اہم ترین آئینی سوال پر سماعت کریں گے، عدالت نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا 9 مئی کے ایک وقوع سے متعلق کئی مقدمات میں صنم جاوید کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، یہ سوال آئینی اہمیت کا حامل ہے۔

    عدالت نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو کل ہونے والی سماعت میں معاونت کے لیے طلب کر لیا ہے اور کیس جمعرات کو صبح سوا دس بجے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

    عدالت نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ خاتون ہونے کے ساتھ صنم جاوید کو ماضی میں کبھی کسی مقدمے میں سزا نہیں ہوئی، صنم جاوید گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے میں مختلف پولیس اسٹیشنز میں حراست میں رہی ہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا 9 مئی کے ایک وقوع سے متعلق کئی مقدمات میں صنم جاوید کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، یہ سوال آئینی اہمیت کا حامل ہے اور یہ بھی طے کرنا ضروری ہے کہ سس طرح سے اس کیس کو ڈیل کیا گیا۔

    عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے صغریٰ بی بی کیس، شیخ رشید اور علی وزیر کیس کے فیصلوں کی نظیر موجود ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت میں معاونت طلب کر رکھی ہے اور ہدایت کی ہے کہ آئی جی اسلام آباد یقینی بنائیں کہ سماعت تک صنم جاوید کو گرفتار نہ کیا جائے۔

    عدالت نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد یہ بھی یقینی بنائیں کہ آئندہ سماعت تک صنم جاوید کو وفاقی دارالحکومت کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے، حکم نامے میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں درج مقدمے میں آئندہ سماعت تک صنم جاوید کی عبوری ضمانت منظور کی جاتی ہے اور انہیں 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضری یقینی بنائیں۔

    کیس کی مزید سماعت 18 جولائی(کل) کو صبح سوا 10 بجے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleافغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی،درجنوں افراد ہلاک ، ڈیڑھ ہزار بچے لاپتا
    Next Article ملک کے مختلف حصوں میں فیس بک سمیت سوشل میڈیا سروس ڈاؤن
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.