نیویارک: واٹس ایپ کے اے آئی میں تصاویر کو ایڈٹ کرنے اور بنانے کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی۔
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر دیئے گئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں تصاویر کو تلاش کرنے، ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور نئی تصاویر بنانے کے فیچر کی آزمائش کا آغاز کر دیا گیا۔
ایپلی کیشن کے اے آئی ٹول میں تصاویر کو نہ صرف بنایا جا سکے گا بلکہ تصاویر کو ایڈٹ بھی کیا جا سکے گا، اسی طرح کسی بھی تصویر کو چیٹ بوٹ میں دیئے جانے کے بعد مذکورہ تصویر سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا سکے گی۔
واٹس ایپ اے آئی چیٹ پر تصاویر کو ایڈٹ کرنے، ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور تصاویر بنانے کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی جبکہ مذکورہ فیچر کی آزمائش کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اے آئی چیٹ بوٹ میں تصاویر سے متعلق فیچر کی آزمائش کے بعد ممکنہ طور پر اگلے مرحلے میں اس پر ویڈیوز بنانے کی بھی آزمائش کی جائے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور انہیں پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔