تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، عطاء تارڑ
    سیاست

    اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، عطاء تارڑ

    adminadminجولائی 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم معیشت کی سمت کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ قوم خوشحال ہو۔

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی کا اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی اخراجات کی مد میں 500 ارب روپے دینے کا دعویٰ غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی ہی کا حجم ہی 1500 ارب روپے ہے، ہمارے سابق ساتھیوں نے غلط اعدادوشمار پیش کیے، شائد انہوں نے کتاب غلط پڑھی۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ بند کیا جارہا ہے، انہوں نے اخراجات میں کمی کی بات کی تو اخرجاات میں کمی ایسے ہی ہوتی ہے جب آپ پاک پی ڈبلیو ڈی جیسے محکموں کو ختم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں ڈائون سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کے لیے کمیٹی بنائی ہے جو اس پر کام کرے گی۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ کے اراکین تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہے اور ان کے سفری اخراجات پر بھی پابندیاں ہیں۔ اخراجات میں کمی کے حوالے سے سب سے پہلے کابینہ نے مثال قائم کی۔

    انہوں نے کہا کہ بہت سارے محکمے بند ہوں گے، ڈویژن بند ہوں گے اور انہیں محکموں میں ضم کیا جائے گا جس سے اخراجات میں کمی آئے گی، انہوں نے کہا کہ شاہاخاقان کو رائٹ سائزنگ، ڈاؤن سائزنگ، نجکاری، محکموں کے بند اور ضم کیے جانے کی تعریف کرنی چاہیے تھی۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم معیشت کی سمت کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ قوم خوشحال ہو۔ وزیراعظم نے بجٹ میں متعدد شعبوں پر ٹیکس نہیں لگنے دیا، اور اس کے لیے انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔

    انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کے اخراجات کے مساوی ہوگئے ہیں،ا سٹاک ایکس چینج نئے نئے ریکاڑڈز قائم کررہا ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ بجٹ بالکل درست ہے۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ ویژن ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا اور اس کے بعد آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ نہیں جانا پڑے گا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینی ہے، نان فائلرز کو فائلر بننا ہوگا۔ وقت کے ساتھ ساتھ جہاں مالیاتی گنجائش ہوگی وہاں ریلیف دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی جارہی ہے، اگست تک پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہوجائے گی اور آنے والے مہینوں میں معاشی حالات مزید بہتر ہوں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
    Next Article ہماری افواج نے غزہ کی پٹی میں حماس کا گلا گھونٹ دیااسرائیلی وزیر دفاع
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.