تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
    پاکستان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    adminadminجولائی 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کی سماعت کی۔

    علی نواز اعوان، واثق قیوم ،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور ،عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپریل 2024 کے بعد سے ہونے والی سماعتوں میں علی امین پیش نہیں ہوئے، تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، تماشہ بنا ہوا ہے ایک آتا ہے دو نہیں ہوتے ، تمام غیر حاضر ملزمان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں۔

    فاضل جج نے کہا کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے انکو اشتہاری قرار دوں گا، عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تیس دن ضروری نہیں ہیں، میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے آپکا ہی اس میں فائدہ ہوگا، اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے، 8 جولائی کے بعد انشاء اللہ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

    عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر اسلام آباد میں احتجاج کے تناظر میں اسلام آباد تھانہ آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنئے ٹیکسز کا اطلاق، مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بھی بڑھ گیا
    Next Article اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے، عطاء تارڑ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.