تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میٹا کی جانب سے صارفین کے واٹس ایپ کال کے لئے نئی سہولت متعارف
    بین الاقوامی

    میٹا کی جانب سے صارفین کے واٹس ایپ کال کے لئے نئی سہولت متعارف

    adminadminجون 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک:واٹس ایپ دنیا بھر میں ایک مفت پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ ایپ ہے جس سے دو ارب سے زائد لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

    میٹا نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ پر اپنے مطلوبہ نمبرز کو ڈائل کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، پہلے ہوتا یہ تھا کہ صارفین ایسے لوگوں کو وائس کالز نہیں کر سکتے تھے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل سال 2023 میں میٹا کی زیرملکیت میسیجنگ ایپ میں بھی بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام جاری ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔

    تاہم اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے، ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں یہ نیا فون ڈائلر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس اپڈیٹ سے پہلے واٹس ایپ صارفین کو کال کرنے سے قبل مطلوبہ نمبرز کو کانٹیکٹ لسٹ میں سیو کرنا پڑتا تھا لیکن اب نئے ڈائلر کے استعمال سے اس کی ضرورت نہیں پڑے گی یعنی فون نمبر محفوظ کئے بغیر براہ راست کال کی جاسکے گی۔

    اس کام کیلئے صارفین کو کالنگ ٹیب میں ڈائلر کا آئیکون دائیں جانب نیچے نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر فون ڈائلر اوپن ہو جائے گا، اس کے ذریعے واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ساتھ ساتھ کالنگ سروس میں بھی تبدیل ہو جائے گی۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیکھنے میں ضرور آیا ہے مگر اس پر کام جاری ہے اور امید ہے اسے جلد متعارف کرا دیا جائے تاہم وقت کا تعین کرنا فی الحال ناممکن ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کسی قسم کے آپریشن کا ذکر نہیں ہوا،علی امین گنڈا پور
    Next Article ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے شاندار سہولت کا اضافہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.