تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فلسطین کے ہزاروں حامیوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
    امریکہ

    فلسطین کے ہزاروں حامیوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    adminadminجون 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا: فلسطین کے ہزاروں حامی مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کو گھیرے میں لیکر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 جون ہفتے کے روز تقریباََ 30 ہزار مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے، فلسطین کے حامی مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے حمایت پر سخت تنقید کی۔

    مظاہرے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، فلسطین کے حامیوں نے سُرخ لباس پہن کر احتجاج کیا، اُنہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز بھی اُٹھائے ہوئے تھے جن پر یہ نعرے درج تھے کہ ‘غزہ کا محاصرہ اب ختم کرو’، ‘آزاد فلسطین’ اور ‘اسرائیل کو امریکی فوجی فنڈنگ ختم کرو’۔

    مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے دروازے کے باہر کھڑے ہوکر آگ بھی بھڑکائی جس کے دھویں وائٹ ہاؤس کے اطراف اور لان میں پھیل گئے تھے۔

    کچھ مظاہرین وائٹ ہاؤس کے چاروں طرف دو میل لمبی سُرخ رنگ کی لمبی پٹی لیے لائن میں کھڑے تھے جس کے ذریعے بتایا جارہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں پر وحشیانہ حملہ کیا۔

    دوسری جانب واشنگٹن پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ تاہم، مظاہرے کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں، خاص طور پر وہ راستہ جو وائٹ ہاؤس کی طرف جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ احتجاج اس وقت ہوا جب امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن اپنی رہائش گاہ میں نہیں تھے کیونکہ یہ دونوں اس وقت فرانس میں موجود ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدنیا کا ایسا خطہ جہاں 6 ماہ سورج غروب نہیں ہوتا
    Next Article سونیا حسین کا عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش ہونے کاانکشاف
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.