تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سونیا حسین کا عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش ہونے کاانکشاف
    کھیل

    سونیا حسین کا عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش ہونے کاانکشاف

    adminadminجون 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بالی ووڈ کے رومانوی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سونیا حسین نے اپنے کیریئر سمیت بالی ووڈ فلموں کی پیشکش پر بات کی، اداکارہ نے کہا کہ مجھے ماضی میں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے۔

    سونیا حسین نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے اس فلم کی ٹیم سے ملاقاتیں بھی کی تھیں لیکن اسی دوران پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے تو دونوں ممالک کے درمیان شوبز کا کام بند ہوگیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ جس وقت عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تو اُس وقت میری عُمر بھی کم تھی، میں جوان تھی، میرے اوپر فیملی کی طرف سے سختیاں تھیں، شوبز کیریئر کے ساتھ ساتھ میری تعلیم بھی چل رہی تھی تو اسی کم عمری کی وجہ سے میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ عمران ہاشمی کے علاوہ، مجھے معروف بھارتی اداکار سنتوش کمار کی پرانی فلم کے ریمیک میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

    سونیا حسین نے مزید کہا کہ مجھے انگریزی کے مشہور ناول نگار شیکسپیئر کے ناول پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم میں کام کی آفر بھی ہوچکی ہے۔

    خیال رہے کہ سونیا حسین نے اپنے انٹرویو میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہیں عمران ہاشمی کے ساتھ کونسی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفلسطین کے ہزاروں حامیوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
    Next Article سائنسدان نے ہالی وڈ فلم سے متاثر ہو کر آنسو سے چارج ہونے والی اسمارٹ لینسز بیٹری ایجاد کرلی
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.