تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکا سے بدترین شکست ،جب پلان پر عمل درآمد نہ ہو تو ایسی شکستیں مقدر بن جاتی ہیں، بابراعظم
    کھیل

    امریکا سے بدترین شکست ،جب پلان پر عمل درآمد نہ ہو تو ایسی شکستیں مقدر بن جاتی ہیں، بابراعظم

    adminadminجون 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈیلس: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی پر کہا ہے کہ یہ بدترین شکست ہماری ٹیم کے شایان شان نہیں اور جب پلان پر عمل درآمد نہ ہو تو ایسی شکستیں مقدر بن جاتی ہیں۔

    امریکا کے شہر ڈیلس میں میزبان ٹیم سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اپنے معیار سے گری ہوئی کرکٹ کھیلی، جس کے نتیجے میں امریکا جیسی ٹیم سے حیران کن شکست ملی۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جب بھی آپ کسی ٹورنامنٹ میں آتے ہیں تو اس کے لیے بہترین تیاری کرتے ہیں لیکن آپ کہہ سکتے ہیں یہ ایک طرح سے مائنڈ سیٹ ہے کہ جب آپ اس طرح کی ٹیم کے خلاف میدان میں اترتے ہیں تو دباؤ میں نہیں ہوتے اور چیزوں کو آسان لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی ٹیم کے خلاف اپنے منصوبے پر عمل نہیں کرپاتے ہیں تو پھر کوئی بھی ٹیم ہو وہ آپ کو شکست سے دوچار کردے گی، میرا ماننا ہے کہ منصوبے کے مطابق نہیں کھیلے، ہم تیاری کے سلسلے میں اچھے تھے لیکن میچ میں بطور ٹیم اپنا پلان پر عمل نہیں کرپائے۔

    بابراعظم نے اپنے بولرز کی جانب سے کھیل کے شروع میں وکٹیں لینے میں ناکامی پر بھی بات کی اور دوسری وکٹ پر موہانک پٹیل اور ایندریز گوس کے درمیان 68 رنز کی بہترین شراکت داری ہوئی جو میزبان ٹیم کو ہدف کے حصول میں کلیدی ثابت ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، ہم بولنگ میں ان سے بہتر تھے لیکن پہلے 6 اوورز میں وکٹیں نہیں لے رہے ہیں، درمیانی اوورز میں اگر آپ کے اسپنرز بھی وکٹیں نہیں لے سکیں تو پھر ہمارے اوپر دباؤ آجاتا ہے۔

    امریکی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جس طرح انہوں نے سپر اوور میں کھیلا ہے اس کا کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق عالمی چمپیئن پاکستان کی تجربہ کار ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں میزبان امریکا کی غیرمعروف ٹیم نے پاکستان کو زبردست مقابلے کے بعد سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی تھی اور قومی ٹیم کو ابتدائی میچ میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔

    پاکستانی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اب اپنا اگلا میچ اتوار کو نیویارک میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleروینہ ٹنڈن کو نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمہ میں پولیس سے کلین چٹ مل گئی
    Next Article بھارتی صدر نے نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.