تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی
    کھیل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    adminadminستمبر 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی سائٹ پر محمد یوسف نے بتایا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے استعفی دیا۔

    محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالا، مجھے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیلنٹ پر پورا یقین ہے، قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں کہ وہ مزید کامیابیاں سمیٹیں۔

    مزید پڑھیں: فٹنس ٹیسٹ کیلئے بورڈ کا کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق ہے کہ محمد یوسف کے سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہےتاہم وہ دیگر اہم ذمہ داریوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

    پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے اپنے دور میں ذمہ داری ادا کرنے پر محمد یوسف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف پی سی بی میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر اپنے وسیع علم اور تجربے کا اظہار کریں گے۔

    یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جس نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 میں تیسرے پوزیشن حاصل کی تھی۔

    قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم ڈائریکٹر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر عہدے سے ہٹادیا تھا جبکہ انکی سابق کرکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق کیساتھ ہیڈکوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کمیٹی میں شامل کیا تھا۔

    اسی طرح بلال افضل سلیکشن کمیٹی ہٹادیا تھا جبکہ ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو بھی سلیکشن کمیٹی سے باہر کردیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleطویل عرصے تک خلائی سفر دل کےلئے نقصان دہ قرار
    Next Article راولپنڈی احتجاج،12 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103 کارکنان گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کا ہیلمٹ کا پٹا چبانے کا راز افشاء ہوگیا

    ستمبر 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.