تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے،وزیر اعظم
    بین الاقوامی

    پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے،وزیر اعظم

    adminadminجون 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، بلیو اکانومی، مواصلات ، معدنیات و کان کنی ; سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژاوٴہوئی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پائیدار دوستی اور مشترکہ ترقی، سٹریٹجک اعتماد اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیٹلائٹ مشن سے پاک چین دوستی سرحدوں سے پار اب خلاوٴں میں پہنچ چکی ہے، چیئرمین سی آئی ڈی سی اے آپ نے پاکستان میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بلیو اکانومی، مواصلات، معدنیات و کان کنی ، دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایل کی اپ گریڈیشن کا منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

    چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی آہنی علامت قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت سماجی اقتصادی ترقی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

    انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں اطراف کی عوام کی زندگیوں اور معاش کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک کے فیز II میں تعاون کی یہ رفتار برقرار رہے گی۔

    سی آئی ڈی سی اے نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔

    چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے مختلف شعبوں میں چین پاکستان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل اور انسانی وسائل کی ترقی بشمول بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کے تحت جاری منصوبوں میں دو طرفہ شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ ، وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان 8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کیلئے پرعزم
    Next Article سپین کا عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں اسرائیلی بربریتکے خلاف فریق بننے کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.