تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئی ٹی میں تعاون کا معاہدہ، چینی کمپنی دولاکھ پاکستانی طلبہ کو تربیت دے گی
    بین الاقوامی

    آئی ٹی میں تعاون کا معاہدہ، چینی کمپنی دولاکھ پاکستانی طلبہ کو تربیت دے گی

    adminadminجون 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: چین اور پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور کلاؤڈ سروس کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت چین کی کمپنی ہواوے دو لاکھ پاکستانی طلبہ کو تربیت فراہم کرے گی اور پاکستان میں اپنے موبائل یونٹ میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی تجارتی وفد کے ہمراہ چین کے دورے میں مصروفیات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے شینزن میں ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہوا نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستانی ملی نغمے بجائے گئے، وزیر اعظم نے ہواوے ہیڈکوارٹرز میں ایگزیبیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

    چیئرمین ہواوے نے وزیرِ اعظم کو ہواوے کے دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں آپریشنز کے بارے آگاہ کیا اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے ہواوے کے آپریشنز کی جدت کی تعریف کی اور ہواوے کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی ترغیب دی، ایگزیبیشن سینٹر میں وزیراعظم کو مخلتف شعبوں بالخصوص ای گورننس، ڈیجیٹل بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ ہواوے کمپنی پاکستان کے دو لاکھ طلبا کو تربیت دے گی، دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور کلاؤڈ سروس کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے والے یونٹ میں سرمایہ کاری میں وسعت اور پاکستان میں چار شعبوں موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت اور فِن ٹیک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ چین میں دوسرا دن انتہائی مصروف گزارا اور بزنس ٹو بزنس فورم سے خطاب کیا اور محتلف کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی، جن میں ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی اور چیئرمین ڑو ڑاؤجیانگ کی شینزن میں ملاقات بھی شامل ہے۔

    وزیرِ اعظم نے وفاقی وزرا اور چین میں پاکستان کے سفیر کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ مل کر جلد ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی اور ٹرانشیئن ہولڈنگز کو پاکستان میں مقامی سطح پر مصنوعات تیار کرنے کی دعوت دی۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شینزن میں نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر اور شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزرا اور متعلقہ پاکستانی حکام کو آج ہی نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر کے ساتھ مذاکرات کرکے پاکستان میں ایسے جدید نظام کے قیام کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی جہاں وزیرِ اعظم کو کمپنیوں کی ایک ہی چھت تلے رجسٹریشن اور دیگر کارروائیوں کے حوالے سے ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمتنازع ویڈیو تحقیقات،جبران الیاس، اظہر مشوانی باہر سے اکاؤنٹ چلاتے ہیں، گوہر خان
    Next Article امریکی ایوان نمائندگان میں عالمی عدالت پر پابندی کے حق میں بل منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.