تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی
    امریکہ

    میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی

    adminadminجون 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیلیفورنیا: میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 سال کی عمر میں 67 سالہ ایلینا ژوکووا سے پانچویں شادی کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی بزنس مین روپرٹ مرڈوک نے روسی نژاد ریٹائرڈ مالیکیولر بائیولوجسٹ ایلینا زوکوو کے ساتھ کیلیفورنیا میں اپنی پانچویں شادی کرلی ہے۔

    روپرٹ مرڈوک کی اداکارہ جیری ہال سے چوتھی شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔ اس سے قبل وہ چینی نژاد ٹیلی ویژن کی ایگزیکٹو وینڈی ڈینگ، اسکاٹش آسٹریلوی صحافی اینا ٹورو اور آسٹریلوی فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بکر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک رہ چکے ہیں۔

    روپرٹ مرڈوک کے 6 بچے ہیں جو تمام انکی پہلی بیوی پیٹریشا سے ہیں، روپرٹ کی اپنی پہلی بیوی سے 1960 کے اواخر میں طلاق ہوگئی تھی، جب کہ دوسری بیوی اینا مان کے ساتھ ان کی شادی تیس سال سے زیادہ عرصہ چلی اور 1999 میں دونوں میں طلاق ہوگئی، تیسری بیوی کے ساتھ ان کا رشتہ ازدواج سنہ 2013 میں ختم ہوگیا تھا۔

    آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے روپرٹ مرڈوک دنیا بھر میں میڈیا ٹائیکو ن کے نام سے معروف ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل، فاکس نیوز اور دیگر متعدد اہم اشاعتی اور نشریاتی ادارے ان کی ملکیت ہیں۔ فوربس کے مطابق ان کے خاندان کی دولت تقریباً 20 بلین ڈالر کی ہے۔

    روپرٹ مرڈوک نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں آسٹریلیا میں کیا تھا اور 1969 میں انھوں نے برطانیہ میں ‘نیوز آف دی ورلڈ‘ اور ‘دا سن‘ اخبار خرید لیے تھے۔ اس کے بعد انھوں نے متعدد امریکی جریدے خریدے، جس میں ‘نیو یارک پوسٹ‘ اور ‘وال اسٹریٹ جنرل‘ بھی شامل تھے۔

    سنہ 1996 میں انہوں نے ‘فاکس نیوز‘ کی بنیاد رکھی جو آج امریکہ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا نیوز چینل ہے۔ 2013 میں انہوں نے ‘نیوز کور‘ کی بنیاد رکھی جس کے ذریعے وہ سینکڑوں مقامی، قومی اور بین الاقوامی میڈیا کمپنیوں کو کنٹرول کرتے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور
    Next Article مجھے دوسری محبت کی تلاش ہے، ثانیہ مرزا
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.