تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فلسطینی اتھارٹی کا بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع،درخواست دائر کر دی
    بین الاقوامی

    فلسطینی اتھارٹی کا بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع،درخواست دائر کر دی

    adminadminجون 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سان فرانسسکو: فلسطینی اتھارٹی نے بھی بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست پچھلے سال ماہ دسمبر میں دائر کی تھی، جس میں اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا اور جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعتوں کا آغاز ماہ جنوری سے شروع ہو گیا تھا۔

    لگ بھگ چھ ماہ بعد پیر کے روز فلسطینیوں نے باقاعدہ طور پر ریاست فلسطین کی طرف سے بین الاقومی عدالت انصاف کے سامنے درخواست پیش کی ہےکہ اسے بھی اسرائیل کے خلاف جاری نسل کشی کے مقدمے میں فریق بنایا جائے، یہ مقدمہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے دائر ہے۔

    فلسطینیوں کی طرف سے دائر کی گئی تازہ درخواست جوکہ فلسطینی وزارت خارجہ ایک ذمہ دار افسر عمار حجازی کے دستخطوں سے تیار کی گئی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جاری جنگ میں منظم طور پر فلسطینی معاشرے ، فلسطینی ثقافت اور فلسطینی اداروں کو نقشے سے مٹایا جا رہا ہے۔

    جنوبی افریقہ نے ماہ دسمبر میں دائر کیے گئے اس مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیل 1948 کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے جبکہ اسرائیلی جنگ نے غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

    تاہم اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس کو تباہ کرنے کا مقصد نسل کشی نہیں ہے، وہ اسے اپنا حق قرار دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 36ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جس میں اکثریت فلسطینی بچوں اور خواتین کی ہے ۔

    بین الاقوامی عدالت انصاف نے اس مقدمے میں اب تک تین مختلف مگر ابتدائی حکم جاری کیے ہیں۔

    پہلے حکم میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر انسانی اموات کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرے ، دوسرا انسانی بنیادوں پر غزہ میں امدادی کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کرے جبکہ تیسرا حکم رفح میں بھی جنگ کو روک دے۔

    تاہم ابھی فلسطینی اتھارٹی کی در خواست کو شامل سماعت کرنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کتنا وقت لے گی اور مقدمے کا مجموعی فیصلہ کتنے عرصے میں کرتی ہے ، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیوی کے پانچ سابق افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیاگیا
    Next Article عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید کمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.