تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نیوی کے پانچ سابق افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیاگیا
    پاکستان

    نیوی کے پانچ سابق افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیاگیا

    adminadminجون 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیوی کے پانچ سابق افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا۔

    عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ آئین کا آرٹیکل 9 اور 10 اے شہریوں کو زندگی جینے کا حق اور فیئر ٹرائل کا حق فراہم کرتے ہیں۔ حق زندگی، فیئر ٹرائل سے متعلق سوال کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کے زیر سماعت ہونے تک ملزمان کی سزائے موت پر عمل درآمد نا کیا جائے۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ چیف آف نیول اسٹاف کا موقف تین ہفتوں میں سربمہر لفافے میں جمع کرایا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے نیوی کے سا بق افسران کی کورٹ مارشل میں سزائے موت کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق انہیں جنرل کورٹ مارشل کر کے سزائے موت سنائی گئی، جنرل کورٹ مارشل کے دوران وکیل کی معاونت کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ملزمان سے شواہد اور کورٹ آف انکوائری کی دستاویزات بھی شیئر نہیں کی گئیں۔ وکیل کے مطابق ان دستاویزات تک رسائی کے بغیر سزائے موت کیخلاف اپیل اور نظرثانی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔ وکیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان کے وکلاء کو دستاویزات تک رسائی کا حکم دیا۔ وکلاء کو دستاویزات تک محدود رسائی فراہم کی گئی۔

    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق دستاویزات تک رسائی دینے کا اختیار چیف آف نیول اسٹاف کے پاس ہے۔ چیف آف نیول اسٹاف سمجھتے ہیں کہ دستاویزات تک رسائی سے ریاست کے مفادات کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

    عدالت نے کہا سوال یہ ہے کہ ریاست کے مفاد کو ایک شہری کے حق زندگی سے کیسے بیلنس کرنا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 9 اور 10 اے شہریوں کو زندگی جینے کا حق اور فیئر ٹرائل کا حق فراہم کرتے ہیں۔ حق زندگی، فیئر ٹرائل سے متعلق سوال کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کے زیر سماعت ہونے تک ملزمان کی سزائے موت پر عمل درآمد نا کیا جائے۔

    فریقین چیف آف نیول اسٹاف کا موقف بمع وجوہات عدالت میں جمع کرائیں۔ بتایا جائے کہ چیف آف نیول اسٹاف کو دستاویزات تک رسائی ریاست کے مفادات کے برخلاف کیوں لگتا ہے؟ چیف آف نیول اسٹاف کا موقف تین ہفتوں میں عدالت میں سربمہر لفافے میں جمع کرایا جائے۔

    عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کیس کو دوبارہ سماعت کیلئے یکم جولائی 2024 کو مقرر کیا جائے۔ پاک بحریہ کے سابق افسران ارسلان نذیر ستی، محمد حماد، محمد طاہر رشید، حماد احمد خان اور عرفان اللہ نے سزائے موت کیخلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسندھ میں 90 روز کے لئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
    Next Article فلسطینی اتھارٹی کا بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع،درخواست دائر کر دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.