تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
    امریکہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    adminadminجون 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقی بولرز نے سری لنکن بلے بازوں کو دھول چٹا دی، پوری سری لنکن ٹیم 20 ویں اوور میں صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    جنوبی افریقا نے 78 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کوئنٹن ڈی کاک 20 رنز کیساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں رضا ہینڈرکس 4، کپتان ایڈن مارکرم نے 12 اور ٹرسٹن سٹبس 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہینرک کلاسن 19 اور ڈیوڈ ملر 6 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 2 جبکہ داسن شاناکا اور نووان تھشارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں سری لنکا کے کپتان وینندو ہسارنگا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس 19 رنز کیساتھ نمایاں رہے ، اینجلو میتھیوز 16 ، کمندو مینڈس 11، داسن شاناکا 9، چرتھ اسالانکا 6 اور پتھم نسانکا 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ہسارنگا، سدھیرا سماراوکرما، متھیش پتھیرانا اور نوان تھشارا کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔

    جنوبی افریقا کے آنرک نوکیے نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیگیسو رباڈا اور کیشو ماہراج نے 2، 2 جبکہ اوٹنیل بارٹمین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد کے ایم این ایز کا الیکشن ٹربیونل پر اعتراض، تبدیلی کے لئے درخواست دائر
    Next Article مزار قائد کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے جدید کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.