تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مزار قائد کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے جدید کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع
    پاکستان

    مزار قائد کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے جدید کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع

    adminadminجون 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلیے مزار پر نئے جدید کیمرے نصب کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

    61 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے بانی پاکستان کے مزار پر سیکیورٹی کومربوط اورمزید بہتربنانے کے لیے نئے کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا، پرانےکیمروں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے نئے 153 بلٹ کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل مزارقائد پرسیکیورٹی کے لیے 48 کیمرے نصب تھے، جن کے ذریعے خارجی وداخلی دروازوں کے علاوہ مزار قائد کے گنبد کے اطراف سبزہ زارسمیت دیگرمقامات کی نگرانی کی جاتی تھی،تاہم نئے کیمروں کی تنصیب کے بعد اب ہر زاویے سے مزارقائد کی سیکیورٹی ونگرانی ممکن ہوسکے گی۔

    مذکورہ نئے کیمروں کی تنصیب کے بعد تعداد مزار قائد پر لگنے والے کیمروں کی تعداد 201 تک پہنچ جائے گی، 5 میگا پکسل کے نئے بلٹ کیمروں کی تنصب کا کام شروع کردیا گیا،جوکچھ عرصے میں مکمل کردیا جائےگا۔

    مزارقائد کےریذیڈنٹ انجینئرمزارقائد عبدالعلیم شیخ کے مطابق نئے کیمروں کی تنصیب کے ذریعے سکیورٹی کومزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، مزار قائد پر نصب ہونے والے جدید بلٹ کیمرے 5 میگا جبکہ ڈوم اورمنی ڈوم کیمرے 4 میگاپکسل کےحامل ہیں،کیمروں میں چارمیگا پکسل کے ڈوم اور منی ڈوم کیمرے بھی شامل ہیں،جبکہ کیمروں کےساتھ منسلک ڈی وی آر، ہارڈ ڈسک سمیت دیگرآلات بھی تبدیل کیے جارہے ہیں۔

    مزارقائد انتظامیہ کے مطابق کیمروں سے منسلک مانیٹرنگ روم میں مزارقائد سیکیورٹی کے علاوہ دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہل کار چوبیس گھنٹے نگرانی پر مامورہتے ہیں۔ مزارکے دوگیٹس باب ایمان(وی آئی پی گیٹ)،باب اتحاد(نمائش گیٹ) پر وفود اورشہریوں کی آمدروفت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جس کے لیے 7 واک تھروگیٹس استعمال کیے جاتے تھے، جن میں اب اضافہ کر کے انہیں 9 تک کیا جارہا ہے۔

    کیونکہ عموما قومی دنوں پر مزارقائد پرع شہریوں کا رش بڑھ جاتا ہے،ان نئے اوراضافی گیٹس کی تنصیب سے مزارقائد آنے والے افراد کی بہتراندازمیں اسکریننگ بھی ممکن ہوسکے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
    Next Article آئی سی سی کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.