تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیلی وزیراعظم نے رفح پر حملے کو افسوسناک غلطی تسلیم کرلیا
    بین الاقوامی

    اسرائیلی وزیراعظم نے رفح پر حملے کو افسوسناک غلطی تسلیم کرلیا

    adminadminمئی 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں ہلاکت خیز اور ہولناک اسرائیلی حملہ افسوسناک غلطی کا نتیجہ تھا۔

    غیر خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ معصوم شہریوں کو نقصان پہنچائے بغیر فوجی کارروائیوں کی تکمیل کی کوشش کرتے ہیں لیکن کل رفح میں بھرپور کوششوں کے باوجود ایک افسوسناک غلطی ہوئی۔

    وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی حملے میں ایک “افسوسناک غلطی” کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے خیمہ نستی میں آگ لگ گئی تھی۔

    نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ رفح میں حماس کی باقی ماندہ بٹالین کو بھی تباہ کر دینا چاہیے جنھوں نے اتوار کو وسطی اسرائیل کی گنجان آبادی پر کئی راکٹ داغے حملے کیے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح پر حملے کی غلطی کی وضاحت نہیں کی جب کہ اسرائیلی فوج نے ابتدا میں کہا تھا کہ حماس کے ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا جس میں عسکریت پسندوں کے دو سینئر کمانڈرز مارے گئے۔

    قبل ازیں اسرائیلی فوج کی پراسیکیوٹر نے بھی رفح میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ سنگین معاملہ ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل کے رفح میں خیمہ بستی پر حملے میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جب کہ بچوں کی سربریدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی تھیں جس پر اتحادی ممالک سمیت عالمی سطح پر اسرائیل کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایلون مسک کااے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا پلان
    Next Article عدت نکاح کیس،محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.