اسلام آباد: عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر کل محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے، عدالت نے فیصلے کے لیے 29 مئی کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس پرعدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔