تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی مشکوک سرگرمی کے شواہد نہیں ملے،رپورٹ
    بین الاقوامی

    ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی مشکوک سرگرمی کے شواہد نہیں ملے،رپورٹ

    adminadminمئی 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تہران: ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کسی مشکوک سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔

    ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی ابتدائی تحقیقات میں کسی مشکوک سرگرمی یا ہیلی کاپٹر پر حملے کے ثبوت نہیں ملے۔

    ہیلی کاپٹرحادثے کی تحقیقات کرنے والے ایرانی فوج کے جنرل اسٹاف نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس میں بتایا گیا ہیکہ بلندی پر پہاڑی سلسلے سے ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی تھی۔ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے ملبے میں بھی گولی کا کوئی سوراخ موجود نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے سے ایک منٹ قبل واچ ٹاور اور فلائٹ کریو کے درمیان ہوئی آخری گفتگو میں کوئی مشتبہ بات سننے کو نہیں ملی۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ شمال مغربی پہاڑی سلسلے سے ملا جسے ایرانی ڈرونز نے تلاش کیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران شدید دھند اور انتہائی کم درجہ حرارت سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق بیان میں کسی پرالزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایرانی فوج مزید تفصیلات جاری کرے گی جس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

    ایران کے صدر 19 مئی کو ایران اور آذر بائیجان کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام جاں بحق ہو گئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،پاکستان
    Next Article پاک بحریہ کا بحری جنگی جہاز میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.