تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » علی الہاشم کئی گھنٹوں تک زندہ رہے،ہیلی کاپٹر حادثے کا آنکھوں دیکھا منظر نامہ
    بین الاقوامی

    علی الہاشم کئی گھنٹوں تک زندہ رہے،ہیلی کاپٹر حادثے کا آنکھوں دیکھا منظر نامہ

    adminadminمئی 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تہران: آذربائیجان سے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر جب ایران واپسی کے لیے روانہ ہوا تو اس کے ساتھ مزید دو ہیلی کاپٹرز نے بھی اُڑان بھری تھی جو بحفاظت اترگئے تھے ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر میں غلام حسین اسماعیلی موجود تھے جنھوں نے حادثے کا مکمل احوال سنایا ہے۔

    ایران کے صدارتی چیف آف اسٹاف نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں بتایا کہ ایران کے علاقے ورزقان میں، جہاں صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا، شروع میں اور ایک دن پہلے ہونے والی زیادہ تر پروازوں کے دوران موسم کی صورتحال بالکل ٹھیک تھی۔

    غلام حسین اسماعیلی نے پیر کے روز سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ میں اُن ہیلی کاپٹرز میں سے ایک میں سوار تھا جو آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹروں نے دوپہر ایک بجے کے قریب ٹیک آف کیا تھا اور علاقے میں موسم کی صورتحال معمول پر تھی۔

    غلام حسین اسماعیلی کے بقول پرواز کے 45 منٹ بعد صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے جو قافلے کا انچارج تھا، دوسرے ہیلی کاپٹروں کو حکم دیا کہ وہ قریبی بادل سے بچنے کے لیے اپنی اپنی اونچائی بڑھائیں۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ اس کے محض 30 سیکنڈ بعد صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر جو دو دیگر ہیلی کاپٹرز کے درمیان اڑ رہا تھا، اچانک غائب ہو گیا۔ ہمارے پائلٹ نے دیکھا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر فضا میں نہیں ہے۔

    غلام حسین اسماعیلی کے بقول ہمارے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے چکر لگانے اور واپس آنے کا فیصلہ کیا لیکن بادلوں اور فوگ کے باعث ہیلی کاپٹر کی بلندی کو کم نہیں کرسکا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ریڈیو ڈیوائسز کے ذریعے صدر کے ہیلی کاپٹر سے رابطہ کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد ان کے ہیلی کاپٹر نے اپنی پرواز جاری رکھی اور قریبی تانبے کی کان پر اترا۔

    غلام حسین اسماعیلی کے بقول انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ امیرعبداللہیان اور صدر کے تحفظ کے یونٹ کے سربراہ نے بھی بار بار کی جانے والی کالوں کا جواب نہیں دیا۔

    تاہم دیگر 2 ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں نے صدر کے ہیلی کاپٹر کے انچارج کیپٹن مصطفوی سے رابطہ کیا تھا، لیکن جس نے ان کا فون اٹھایا وہ تبریز امام محمد علی الہاشم تھے، جن کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

    محمد علی الہاشم نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک وادی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ بعد ازاں غلام حسین اسماعیلی نے خود بھی علی ہاشم سے رابطہ کیا اور ان سے مقام کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔

    غلام حسین اسماعیلی نے کہا کہ جب ہم جائے حادثہ پہنچے تو آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور دیگر ساتھی موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے جب کہ محمد علی الہاشم کئی گھنٹے زندہ رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو چکے تھے۔

    یاد رہے کہ محمد علی الہاشم تبریز کے امام اور رہبر اعلیٰ خامنہ ای کے نمائندۂ خصوصی تھے اور ابراہیم رئیسی کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ وہ اس واقعے میں شہید ہونے والے آٹھویں شخص تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کئی ماہ کی روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئے
    Next Article اقوام متحدہ کے وفد کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، رؤف حسن کی عیادت،خیریت دریافت کی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.