تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اقوام متحدہ کے وفد کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، رؤف حسن کی عیادت،خیریت دریافت کی
    پاکستان

    اقوام متحدہ کے وفد کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، رؤف حسن کی عیادت،خیریت دریافت کی

    adminadminمئی 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے وفد نے گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی ہے۔

    اقوام متحدہ کا پانچ رکنی وفد رؤف حسن سے ملاقات کے لیے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں قائم مرکزی سیکریٹ پہنچا جہاں وفد نے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کی خیریت دریافت کی۔

    اطلاعات کے مطابق یو این وفد میں تین لوگ نیویارک اور دو اسلام آباد آفس سے تھے۔ ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سیکریٹری جنرل عمر ایوب، خالد خورشید اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    قبل ازیں رؤف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر خواجہ سراؤں نے حملہ نہیں کیا بلکہ حملہ آور بہت ہی تربیت یافتہ تھے اور اُن کا مقصد میرا گلا کاٹنا تھا تاہم وہ ناکام رہے جبکہ خواجہ سراؤں نے بھی حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہمیں جان سے ماردیں مگر ہم اپنی جدوجہد اور بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد کی مارکیٹ میں نجی چینل کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات پر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُن کے چہرے پر گہرا زخم آیا ہے۔

    تحریک انصاف اور اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے اس حملے کو ’قاتلانہ‘ قرار دیا جبکہ تمام ہی سیاسی جماعتوں نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

    اُدھر رؤف حسن کی درخواست پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے پانچ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم بھی تحقیقات کےلیے تشکیل دی گئی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کیس کو میرٹ کی بنیاد پر حل کر کے اسے منطقی انجام تک جلد پہنچایا جائے گا، ایف آئی آر درخواست کے مطابق من و عن درج کی گئی جبکہ اب کیس کی تفتیش بھی پیشہ وارانہ طریقے سے کی جارہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعلی الہاشم کئی گھنٹوں تک زندہ رہے،ہیلی کاپٹر حادثے کا آنکھوں دیکھا منظر نامہ
    Next Article پی ٹی آئی کا روٴف حسن پر حملے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.