تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صہیونی ٹینک کی فائرنگ سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
    بین الاقوامی

    صہیونی ٹینک کی فائرنگ سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی

    adminadminمئی 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ :غزہ کے علاقے جبالیہ میں فرح میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان خونریز لڑائی جاری ہے جس کے دوران فرینڈلی فائرنگ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کا دعویٰ ہے کہ اس کے فوجیوں کی ہلاکتیں حماس کے حملے میں نہیں بلکہ خود فوج کے اپنے ہاتھوں ہوئی ہیں۔

    ادھر حماس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج پر حملوں اور ہلاکتوں کے ویڈیو ثبوت جاری کیے جارہی ہیں جن میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا جارہا ہے۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے پانچ فوجی مارے گئے۔

    ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سارجنٹ ایلان کوہن، سارجنٹ ڈینیئل چیمو، اسٹاف سارجنٹ بیتزلیل ڈیوڈ شاشوہ، اسٹاف سارجنٹ گیلاد آری بوئم، کیپٹن روئے بیت یاکوف شامل ہیں۔ تمام فوجیوں کا تعلق پیرا ٹروپرز بریگیڈ کی 202ویں بٹالین سے تھا۔

    فوج نے واقعے کے بارے میں بتایا 202 بٹالین کے ٹینک اور حماس کے درمیان کراس فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے۔

    زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق جبالیہ کیمپ میں چھاتہ برداروں کے ساتھ کام کرنے والے ایک ٹینک نے ایک عمارت میں مجاہدین کی موجودگی کا سمجھ کر دو گولے فائر کیے تو وہاں اسرائیلی فوجی جمع تھے۔

    پہلے ٹینک فورس صبح کے وقت اس علاقے میں پہنچی تھی جس کے کئی گھنٹے بعد چھاتہ بردار دستے علاقے میں داخل ہوئے اور ایک عمارت میں اپنی چوکی قائم کی تھی۔ شام کے وقت پیراٹروپرز کا ایک اور گروپ وہاں پہنچا اور وہاں موجود دو ٹینکوں کو اطلاع دی کہ ہم عمارت میں داخل ہو رہے ہیں۔

    ٹینک فورسز کو عمارت کی کھڑکیوں میں بندوق اور اسلحہ جھانکتا نظرآیا جہاں سے ان پر ممکنہ طور پر فائر بھی ہوا جس پر انہوں نے حماس کے مجاہدین سمجھ کر وہاں گولے فائر کردیے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتین ٹانگوں والے جڑواں بچوں کی پیدا ئش
    Next Article مریم نواز سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات، صوبے کی ترقی پرگفتگو
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.