تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مریم نواز سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات، صوبے کی ترقی پرگفتگو
    پاکستان

    مریم نواز سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات، صوبے کی ترقی پرگفتگو

    adminadminمئی 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماوٴں نے پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نو منتخب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں صوبے کی ترقی کے لیے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماوٴں نے پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں اقتصادی ترقی، گورننس، تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی جبکہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر آئینی عہدے کا احترام کرتے ہیں، صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی، گورنر ایک آئینی عہدہ ہے جو صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے، صوبہ بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید موٴثر بنایا جارہا ہے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے، محروم طبقات کی زندگی میں آسانی کیلئے خصوصی سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع کیے ہیں۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، صوبے میں آئین اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کیلئے حکومت کو گورنر ہاوٴس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصہیونی ٹینک کی فائرنگ سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
    Next Article حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.