تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اس بات پر یقین نہیں ہے کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے،امریکا
    بین الاقوامی

    اس بات پر یقین نہیں ہے کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے،امریکا

    adminadminمئی 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلیٰ قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امن کی ذمہ داری فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پر عائد ہوتی ہے۔

    جیک سلیوان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل معصوم شہریوں کے تحفظ اور بھلائی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کر سکتا ہے اور کرنے چاہییں، ہم نہیں مانتے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔

    مشیر قومی اسلامتی نے مزید کہا کہ امریکی صدر بائیڈن حماس کی شکست چاہتے ہیں تاہم انہیں فلسطینیوں کی تکالیف کا بھی احساس ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ رفح میں آپریشن کو سٹریٹیجک اینڈ گیم سے جوڑنا چاہیے، جس میں اس سوال کا جواب بھی ملے کہ آگے کیا ہو گا؟‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اسرائیل کوانسداد بغاوت کی مہم میں اْلجھنے سے بچائے گا جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔

    امریکی صدر جو بائیڈن رفح پر حملے روکنے کے اپنے مطالبات منوانے کے لیے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر ریپبلکنز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔

    ادھر جنگ بندی کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور اسرائیل کے جنوبی شہر رفح پر حملے جاری ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 78ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیب ترامیم انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت،بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے
    Next Article وزیراعظم کا گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.