تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کشمیریوں کا بھارتی الیکشن کا بائیکاٹ ،پولنگ اسٹاف دن بھر ووٹرز کی راہ تکتا رہا
    بین الاقوامی

    کشمیریوں کا بھارتی الیکشن کا بائیکاٹ ،پولنگ اسٹاف دن بھر ووٹرز کی راہ تکتا رہا

    adminadminمئی 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سرینگر: مقبوضہ جموں و کمشیر میں بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا کے الیکشن کے دوران پولنگ اسٹاف مکھیاں مارتے ہوئے دن بھر ووٹرز کی راہ تکتا رہا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کو وفاق کا حصہ قرار دیئے جانے کے بعد یہ پہلے عام انتخابات ہیں اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی اپنی اسمبلی ہوا کرتی تھیں۔ جس کے الیکشن کشمیری حکومت خود کرواتی تھی اور وفاق کا کوئی کردار نہیں تھا۔

    مودی سرکار نے سیاہ قانون کے ذریعے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے سے وفاق میں شامل کردیا تھا جس کے بعد اب یہاں بھی وفاق کے تحت الیکشن ہونا تھے۔

    غیور کشمیری عوام نے اس الیکشن کو غیر آئینی، جعلی اور بوگس قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا۔ صبح سے سڑکیں ویران اور پولنگ اسٹیشن سنسان تھے۔ ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی۔

    اس الیکشن کے لیے مودی سرکا رنے سرینگر کو فوجی چھاؤنی بنا دیا۔ قدم قدم پر فوجی اہلکار کھڑے تھے۔ شہریوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا رہا اور ووٹ کاسٹ کرنے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

    یاد رہے کہ آج سرینگر سمیت اترپردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، بہار، آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھاڑکھنڈ، اڑیسا، مدھیہ پردیش میں 96 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔

    بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے الیکشن کا یہ چوتھا مرحلہ تھا۔ اگلا مرحلہ 20 مئی کو ہوگا جب کہ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآزاد کشمیر میں بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے بدستور جاری
    Next Article الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.