تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ورلڈ لیجنڈز کرکٹ لیگ، پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہوں گے
    کھیل

    ورلڈ لیجنڈز کرکٹ لیگ، پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہوں گے

    adminadminمئی 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ چمپیئنز آف لیجنڈز کرکٹ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے مشہور کھلاڑی ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے ۔

    برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ میں 3 سے 13 جولائی 2024 تک شیڈول ورلڈ چیمپینز آف لیجنڈز کرکٹ لیگ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) سے منظور شدہ اپنی نوعیت کی پہلی لیجنڈز لیگ میں دنیا کے معروف سینئر کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں، جن میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی، انگلش بلے باز کیون پیٹرسن، جنوبی افریقہ کے مایہ ناز آل راؤنڈر جیکس کیلس، بھارت کے اسٹائلش بلے باز یوراج سنگھ اور اسپنر ہر بجن سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔

    لیگ میں پاکستان چیمپینز ٹیم کی قیادت سابق ٹیسٹ کپتان اور ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے چیمپیئن کپتان یونس خان کریں گے، ٹیم میں شاہد خان آفریدی سمیت دیگر معروف کرکٹرز شامل ہوں گے۔

    لیجنڈز کرکٹ لیگ کی پاکستان چمپینز ٹیم کے ساتھ معاہدے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، لیگ کی جانب سے کامل خان اور ٹیم کی طرف سے شاہد آفریدی اور یونس خان نے دستخط کیے، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔

    کامل خان نے کہا کہ آئی سی سی کا ایونٹ ہونے کے ناطے لیگ میں اینٹی کرپشن پوری طرح سے مستعد ہوگی، پاکستان اور بھارت کے تماشائیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

    لیگ میں سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑی این او سی ملنے پر شرکت کر سکتے ہیں تاہم ایسے کھلاڑیوں کے لیے لیگ بہترین آپشن ہے جن کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع نہیں مل پاتے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبنگلہ دیش میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، آسمانی بجلی گرنے سے 74 شہری جاں بحق
    Next Article اسرائیل نے رکاوٹ نہ ڈالی تو جنگ بندی معاہدے تک پہنچ جائیں گے،حماس
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.