نیودہلی: بھارت میں حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات تو بہت ہوتے ہیں تاہم کچھ واقعات توجہ سمیٹ لیتے ہیں، بھارتی ایئر لائنز کے ایک دن میں سیکڑوں ملازمین بیمار ہونے کی خبر نے توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا نے 25 کیبن کریو ممبران کو نکال دیا ہے، ایئر لائنز کی جانب سے قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے، جب متعدد کمپنی ملازمین کی جانب سے طبیعت خرابی کے حوالے سے میڈیکل لیوو لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کے 300 ملازمین کی جانب سے بیک وقت میڈیکل لیوو لی گئی اور اگلے ہی دن چھٹی لے کر اپنے موبائل فونز کو بند کر دیا گیا، تاکہ ادارہ انہیں تنگ نہ کر سکے، ملازمین کے اس عمل پر نہ صرف ایئر انڈیا کے لیے مشکلات کھڑی ہوئیں بلکہ کئی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں، جس پر ایئر انڈیا نے پہلے مرحلے میں 25 ملازمین کو برطرف بھی کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایئر انڈیا اس معاملے پر تحقیقات کررہی ہے اور مزید ملازمین کی برطرفی کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔