تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا، محسن نقوی
    سیاست

    پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا، محسن نقوی

    adminadminمئی 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ میرے خلاف انکوائری کرائی جائے، کسی کی خواہش پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا۔

    ایف آئی اے لاہور آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا گندم کے معاملے سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہے، پنجاب حکومت بیرون ملک سے نہیں یہاں کسانوں سے گندم خریدتی ہے، گندم درآمد کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ وفاقی حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں تھی، پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا، کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ میرے خلاف انکوائری کرائی جائے، کسی کی خواہش پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے اور میری پوری ٹیم نے 12،13 ماہ کام کیا، رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت ہے، اگر 10 سال بعد بھی ہمارے خلاف کچھ نکل آیا تو جواب دہ ہوں گے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، کے پی پولیس کی تعریف نہیں کروں گا تو زیادتی ہوگی، خیبرپختونخوا کے آئی جی اور پولیس دن رات کام کر رہی ہے، دہشتگرد ناکام ہوں گے، سندھ پولیس بھی کچے میں دلیری کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی اے این ایف نے چارج سنبھال لیا ہے، نارکوٹکس سے متعلق بہت جلد اچھا رزلٹ ملے گا، سکولز اور کالجز میں منشیات فراہمی کی روک تھام کا مقابلہ کریں گے۔

    اوور بلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رواں ماہ لیسکو میں کوئی اوور بلنگ نہیں ہوئی، دیگر ڈسکوز میں بھی اوور بلنگ میں کمی آئی، 31 کروڑ یونٹ صارفین کو واپس کئے گئے، اوور بلنگ پر ایف آئی اے نے مختصر وقت میں اچھا کام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں کوئی جن نہیں ہوں کہ ابھی آرڈر کروں گا اور مافیا ختم ہو جائے گا، پاسپورٹ آفس کے باہر جو مافیا بیٹھا تھا وہ آپ کو نظر نہیں آئے گا، جو مافیا پیچھے بیٹھا ہوا ہے وہ بھی جلد ختم ہوگا، جہاں جہاں ڈیمانڈ بڑھے گی وہاں پاسپورٹ آفس کا وقت بڑھائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعمر ایوب سے امریکی سفیر کی ملاقات، جمہوریت، انسانی حقوق پر گفتگو
    Next Article متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.