تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بارمیئر لندن منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد
    بین الاقوامی

    پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بارمیئر لندن منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

    adminadminمئی 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی شہری اورلیبرامیدوارصادق خان نے تیسری بارمیئر لندن منتخب ہو کر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق خان نے 43 فیصد اورسوزن ہال نے33فیصد ووٹ حاصل کئے، لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کڑا مقابلہ تھا جس میں صادق خان نے 43 فیصد اورسوزن ہال نے33 فیصد و وٹ حاصل کئے۔

    برطانوی میڈیا نے بتایا کہ نتائج کے مطابق صادق خان 1لاکھ27 ہزار455 ووٹ لیکر دوبارہ لندن کے میئرمنتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل کنزرویٹو امیدوار سوسن ہال صرف 34 ہزار ووٹ حاصل کر سکیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔

    انہوں نے کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے، مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
    یاد رہے کہ نومنتخب میئر صادق خان کے منشور میں بچوں کے لئے سکولوں میں مفت کھانا ،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ،لندن میں سستے گھروں کی تعمیر، گرینر لندن اور فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ، پانچ لاکھ درخت لگانے ،شام میں تیرہ سو نئے پولیس افسران کی تعیناتی کے عوامی ، فلاحی منصوبے شامل ہیں۔

    صادق خان پہلی مرتبہ 2016 جبکہ دوسری بار2021 میں میئرلندن منتخب ہوئے تھے ، 2016 میں صادق خان نےکنزرویٹو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفرانسیسی سیاستدان نےانڈے پھینکے پر مشتعل ہوکرخاتون کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا
    Next Article بھارت میں تعینات خاتون افغان قونصل جنرل سونا سمگلنگ کے الزام پر مستعفی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.