تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » افغانستان صحافیوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار،رپورٹ
    بین الاقوامی

    افغانستان صحافیوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار،رپورٹ

    adminadminمئی 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ( ذیشان علی بھٹی) اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان میڈیا کو بے انتہا پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
    صحافی برادری کےلیےافغان سرزمین پر حقائق تک رسائی اورمعلومات کی فراہمی ایک کٹھن مرحلہ بن چکا ہے،صحافت افغان سرزمین پر ایک مذاق بن کر رہ گئی جبکہ شعبہ صحافت افغانستان میں ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے
    اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے صحافتی تقاضوں کو پامال کیا جا رہا ہے،2021 میں افغانستان ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں 122ویں نمبر پر تھا جو 2023 میں 156ویں نمبر تک پہنچ گیا۔مارچ 2022 میں وائس آف امریکہ کی نشریات پر قومی پریس قوانین کی خلاف ورزی کے الزام کی مد میں پابندی لگائی گئی۔صحافیوں کوطالبان قیادت پرتنقیدی مواد شائع کرنےکی صورت میں گرفتاری اور لائسنس منسوخی کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
    اپریل 2023 کے بعد سے خواتین صحافیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی
    بی بی سی کےمطابق طالبان کی جانب سےافغانستان کی عوام پر اپنے ظلم و بربریت کے خلاف بولنے والےکئی صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا،طالبان کی جانب سے بی بی سی کو مواد نشر نہ کرنے کے حکم کے بعد پروگرامنگ بند کر دی گئی
     انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے مطابق اگست 2021 سے پہلے افغانستان میں 90 سے زائد اخبارات میں سے صرف 11 فعال رہ گئے ہیں،سال 2022 میں چھ ماہ میں ہی آزادی صحافت کے 75 سے زائد واقعات درج کیے گئے جن میں 33 صحافیوں کی گرفتاریاں اور 42 میڈیا اہلکاروں کو حراساں کرنے کے واقعات شامل ہیں۔
    سال 2023 میں افغانستان میں صحافیوں کے خلاف تشدد اور ان کی حراست کے 108 واقعات درج ہوئے،2023 میں یونسکو نے افغانستان میں متعدد صحافیوں کی ہلاکت پر رپورٹ شائع کی،رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 50 فیصد سے زائد میڈیا چینلز بند ہو گئے ہیں۔ 
    رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نےافغانستان صحافیوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا۔
    دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کےمطابق حال ہی میں طالبان نے اسلامی اورقومی اقدار کو نظر اندازکرنے پرافغانستان میں دو ٹی وی چینلز، نور ٹی وی اور بریا ٹی وی چینلز کی نشریات کو معطل کر دیا،۔
    انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کےمطابق گزشتہ تین سالوں میں آزاد میڈیا اور آزادی اظہارکو خطرناک حد تک نقصان پہنچا ہے،طالبان کی جانب سےمتن کو نشر یا شائع کرنے سے قبل جائزہ لینےکی مشروط اجازت رکھی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم کانگران حکومت میں گندم کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا حکم
    Next Article صحت مندزندگی کے لئے وقت کی مفید تقسیم
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.